ناجائز قابضین سے واگزار زمین پر جنگلی حیات کیلئے مسکن بنائے جا رہے ہیں :مریم اورنگزیب

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کرواکروہاں جنگلی حیات کیلئے مساکن اورایکوسسٹم کےلئے نئے جنگل بنائے جا رہے ہیں۔ضلع فیصل آبادکے چک نمبر 534 گ ب کا 27 ایکڑ ر قبہ ناجائز قابضین سے واگزار کر فوری طور پر پانچ ایکڑ پر سرکاری نرسری قائم کردی گئی۔ سموگ کے مستقل حل کیلئے باقی 22 ایکڑ پر شجرکاری کاآغاز کردیا گیا۔ رقبہ واگزار کروانے کے آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور فیصل آباد فارسٹ ڈویژن کے عملے نے بھرپور حصہ لیا۔سینئرصوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف جنگلات کی حفاظت اور ان میںاضافے کیلئے اہم اقدامات کررہی ہیں۔انہوں نے والدین اوراساتذہ سے اپیل کی کہ وہ بچوں میں درختوں کے تحفظ کیلئے شعور بیدار کریں۔ماں باپ بچے کی پیدائش پر اس کے نام کے دو پودے لگائیں اور پروان چڑھتے بچوں کو پودوں کی نگہبانی کی عملی تربیت دیں۔