اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے روف حسن کے ملک دشمن عناصر کےساتھ رابطے تھے۔
اپنے بیان میںعطا تارڑ نے کہا روف حسن پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم ،ساڑھے 7لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے، ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کچھ ہدایات باہر اور کچھ باہر سے آرہی تھیں،ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا روف حسن کے ملک دشمن عناصر کےساتھ رابطے تھے،پی ٹی آئی پر پابندی کا اصولی فیصلہ برقرار ہے ،پیپلز پارٹی کےساتھ مشاورت بھی مکمل کرلی ۔
ادھر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے وفاقی حکومت سنجیدگی سے سوچ رہی ہے،وفاقی حکومت کے پاس مواد موجود ہے،سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے سے پہلے سیاسی و قانونی پہلووں کو دیکھا جائےگا۔
روف حسن کے ملک دشمن عناصر کےساتھ رابطے تھے،عطا تارڑ

















