اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے عدالتوں کی منظوری دیدی، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن و دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت ہوگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 جون کے فیصلے کی روشنی میں عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دی گئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دیدیا گیا۔
پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاریوں میں اضافے کا امکان ہے، سپیڈی ٹرائل ہوگا، وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی گئی، دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ججز نامزد ہوں گے۔
روف حسن و دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت ہوگا،اسلام آباد میں عدالتیں قائم



















