لاہور:(اپنے رپورٹر سے)ن لیگ نے حمزہ شہباز کو میدان میں اتارنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ،وفاق میں اہم عہدہ دئیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں حمزہ گروپ کے متحرک و پرانے کارکن ساتھیوں سے رابطے شروع کردئیے گئے،لیگی ایم این اے کا سٹیٹ گیسٹ ہاوس لاہور میں دفتر تیار کیا جا رہا ہے،خصوصی پروٹوکول ،سٹاف دیا جائے گا، حمزہ شہباز اہم حکومتی امور انجام دینے کےساتھ پارٹی کارکنوںکے کام ترجیحی بنیادوں پر کرائیں گے۔
حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم عہدہ دئیے جانے کا امکان

















