لاہور:(اپنے رپورٹر سے)ن لیگ کو خیر باد کہنے والے آصف کرمانی نے کہاہے موجودہ نوازشریف پہلے والے نہیں،لگتا ہے بے بس کر دیا گیا،کسی سے رابطہ ہے نہ کسی جماعت میں شمولیت کی خواہش رکھتا ہوں ، پیدائشی مسلم لیگی اور اسی شناخت کےساتھ مرنا چاہتا ہوں ، صرف خوشامدی ٹولہ کہہ رہا ہے سب اچھا ،حقیقت میں ایسا نہیں ، نواز شریف سے کہوں گا پارٹی کو بچا لیں ، خوشامدی ٹولے کی وجہ سے عمران خان لیڈر بنا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا مہنگائی ، بیروزگاری ،ہاتھوں میں ڈگریاں لئے بیروزگار پھرنے والے نوجوانوں کےلئے آواز بلند کرنا میرا جرم ٹھہرا،قیادت کے روئیے میں سرد مہری آئی ، انتہائی بوجھل دل کےساتھ پارٹی چھوڑنے کافیصلہ کیا،نوازشریف کااحترام کرتا رہوں گا،سابق لیگی رہنما نے کہاعوام بجلی کے بل نہیں دے سکتے، حکومت نے عوام کوکھمبوں کےساتھ باندھ دیا ،ننگی تاروں سے جھٹکے دئیے جارہے ہیں ۔
موجودہ نوازشریف پہلے والے نہیں،بے بس کر دیا گیا،آصف کرمانی

















