آزاد اراکین اسمبلی کے کاغذات نامزدگی،وابستگی سرٹیفکیٹ کی سخت سکروٹنی ہوگی:ا ی سی پی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) 41آزاد اراکین اسمبلی کے کاغذات نامزدگی اور وابستگی سرٹیفکیٹ کا موازنہ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفکیٹس اور کاغذات نامزدگی کی سخت سکروٹنی کی جائے گی، ایک رکن اسمبلی کی جانب سے 2 حلف ناموں پر بھی ابہام موجود ہے، الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم اور متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری کردیں آزاد ارکان کے بیان حلفی پر دستخط کی سخت سکروٹنی کی جائے۔