اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم،الیکشن کمیشن نے عملدرآمد کااعلان کردیا۔
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ای سی پی کا اجلاس ہوا،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے قانونی ٹیم کو ہدایات جاری کی گئیں فیصلے کے کسی پوائنٹ پرمشکل ہو تو مزید رہنمائی کےلئے فوری طورپر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔
کمیشن نے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر ،ممبران کو مسلسل بے جا تنقید کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہااستعفے کامطالبہ مضحکہ خیز ہے،کمیشن کسی قسم دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین و قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا۔
ترجمان نے کہاکسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کو درست قرارنہیں دیا،فیصلے کےخلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی لیکن فیصلے کو برقرار رکھا گیا، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن درست نہیں تھے ،نتیجے میں الیکشن ایکٹ کی دفعہ 215 کے تحت بیٹ کا نشان واپس لیا گیا لہٰذا الیکشن کمیشن پر الزام تراشی انتہائی نامناسب ہے۔
مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم،عملدرآمد کریں گے،الیکشن کمیشن



















