لاہور:(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم ڈٹ گئیں،الیکشن ٹریبونلز تبدیل کرنے سے صاف انکار کر دیا،ذرائع کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم نے چیف الیکشن کمشنر کو جواب دیتے ہوئے کہا8 ججز میں سے کسی کو بھی تبدیل نہیں کر سکتے۔
دریں اثناچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے احتساب عدالتوں کو زیر التوا مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا حکم دےدیا، چیف جسٹس کے حکم پر رجسٹرار عبہر گل نے مراسلہ ارسال کردیا ،عرصہ دراز سے خالی احتساب عدالتوں کے زیر التوا مقدمات تعینات ججز کو بھجوا دئیے گئے ، مجموعی طور پر احتساب عدالتوں کے 65 مقدمات تعینات ججز کو بھجوائے گئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبونلز تبدیل کرنے سے صاف انکار

















