اسلام آباد،لاہور،پشاور،کراچی:(بیورورپورٹ،خبر نگار)پی ٹی آئی نے 38آزاد اراکین اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی،ذرائع کے مطابق فہرست پارٹی نمائندے نے جمع کرائی، فہرست کےساتھ اضافی دستاویز بھی منسلک ہیں،ادھر 9 اراکین سندھ اسمبلی نے تحریک انصاف سے وابستگی کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کےلئے مخصوص نشستوں پرابتدائی فہرست تیارکرلی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائےگی،ذرائع کے مطابق سعدیہ ایوب، روبینہ خان، عائشہ بھٹہ،صنم جاوید کی بہن فلک جاوید، روبینہ رضوان، روبینہ جمیل ،اشمہ شجاع کے نام مخصوص نشستوں کےلئے تجویز کردئیے گئے،یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا نام قومی و صوبائی اسمبلیوں کےلئے تجویز کیا گیا۔
دریں اثنا کے پی میںپی ٹی آئی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیاگیا ،ذرائع کے مطابق مشکل حالات میں ساتھ دینے والوں کو ترجیح دی جائے گی، مشال یوسفزئی، عائشہ نعیم ،رابعہ بصری ،فرزانہ سفیر، عظمیٰ ریاض، عائشہ بانو اور سمیرا شمس ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے 38آزاد اراکین اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع

















