حالات نازک،سیاسی قوتیں میثاق پاکستان کریں:طاہر اشرفی

لاہور: (اپنے نمائندے سے)چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہاہے سیاسی قوتیںمیثاق پاکستان کریں،دہشتگردی سے نجات تک معاشی استحکام نہیں آئے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا محرم کے دوران پورے ملک میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل ہوا، تمام علماکا عاشورہ محرم میں مثبت کردار رہا، فوج، رینجرز، پولیس ،سلامتی کے تمام اداروں کا شکر گزار ہوں، سیاسی قیادتوں کو بھی چاہیے حالات تقاضا کرتے ہیں میثاق پاکستان کیا جائے،ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی ہیلتھ مرکز اورفلسطین کے مناظر میں کوئی فرق نہیں، سوال ہے واقعات پر زبانیں کیوں بند ہیں، صدر، وزیراعظم ،چند وزرا کے علاوہ کسی کا مذمتی بیان نہیں دیکھا،کیا قومی قیادت کی ذمہ داری نہیں سر جوڑ کر بیٹھے؟،ملک کے ماحول کو بہتر کرنا ہوگا۔