لا اینڈ آرڈر قانون پر لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق برباد کئے گئے:اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس میں ریمارکس دئیے جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے اور ان کی درخواست منظور کرتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود جلسے کی اجازت نہ دینے پرچیف کمشنر کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دئیے جبکہ وزارت داخلہ کا نمائندہ بھی عدالت میں پیش ہوا،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا محرم چل رہا ہے، محرم کے بعد بےشک یہ جلسہ کرلیں، محرم کے جلوس اور تقاریب چہلم تک جاری رہتی ہیں، ہم نے ساری تفصیلات جمع کرادی ہیں،پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہیں نے سوال اٹھایا کیا فیض آباد میں جو دوست بیٹھے ہیں وہ بغیراجازت بیٹھے ہیں؟ انہیں تو کوئی نہیں روک رہا، جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا فیض آباد میں دھرنا چل رہا ہے ؟ شعیب شاہین نے جواب دیا جی 3 روز سے چل رہا ہے، صرف ہمارے علاوہ سب کو جلسے جلوسوں کی اجازت ہے،شعیب شاہین نے مو¿قف اپنایا ایف نائن پارک میں ہم نے سیکڑوں جلسے کیے، آج تک کوئی مسئلہ نہیں ہوا، الیکشن کے بعد مجھ پردہشتگردی کی دفعات سمیت7 مقدمے درج ہوئے، چیف کمشنر سے ملاقات کی توڈائریکٹ کہا میرا آرڈر موجود ہے جلسہ نہیں ہوسکتا، ہمیں جلسے کی اجازت دیں ہم اپنی سکیورٹی کے تمام معاملات خود دیکھ لیں گے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے جلسہ کرنا ان کا آئینی حق ہے، میں ان کی درخواست منظور کرتاہوں، امن امان کے قانون پر آپ نے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق بربادکیے ہیں،عدالت نے نمائندہ وزارت داخلہ سے سوال کیا وزارت داخلہ جلسے سے متعلق کیا کہتی ہے؟ نمائندہ وزارت داخلہ نے جواب دیا وزارت داخلہ بھی محرم کے چالیسویں کے بعد جلسے کا کہہ رہی ہے، جسٹس میاں گل حسن نے کہا ابھی محرم کاکہا جارہا ہے، باقی سب کوپتہ ہے کہ کون کیاکررہا ہے اور کس کے کہنے پر کررہاہے، عدالت نے دونوں فریقین کو بیٹھ کر معاملے کا حل نکالنے کی ہدایت کی اور مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔



















