ٹی ایل پی کا فیض آباد پر دھرنا،بدترین ٹریفک جام،عوام رل گئے

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی )کے فیض آباد پر دھرنے سے عوام رل گئے،شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین کامطالبہ ہے فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ، نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دیا جائے،دوسری جانب عوامی مشکلات کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے مظاہرین کی 3رکنی ٹیم سے مذاکرات شروع کر دئیے ۔