نظرثانی اپیل کافیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے،اٹارنی جنرل

کراچی:(بیورورپورٹ)اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منصور اعوان نے کہا سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کیا،معاملے پر کابینہ یا اعلیٰ سطح پر مشاورت نہیں ہوئی ابھی کچھ کہنا مشکل ہے اگر نظرثانی کی اپیل دائر کرنی ہے تو فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا جانا چاہیے۔