کراچی:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے ابھی بہت سے مراحل ،کیسز باقی ہیں، چاہے کوئی کتنا ہی آئین و قانون سے باہر جا کر رعایت دے دے عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہو گی۔
عدالتی فیصلے پرفیصل واوڈا نے کہا پاکستان میں آسانی سے چیزیں ختم نہیں ہوتیں، بانی پی ٹی آئی کا نکاح والا کیس تو شرمناک کیس تھا، ذاتی زندگی کو سیاست میں لانا گھٹیا چیز ہے،لاجک نہیں لا جیتے گا،سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ گئیں،آئین و قانون سے بالاتر ہوکر فیصلہ آیا،بانی پی ٹی آئی کا باہرآنے کا کوئی امکان نہیں۔
کوئی کتنی ہی رعایت دے،عمران کی رہائی ممکن نہیں ،فیصل واوڈا



















