اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے عدت کیس میں بریت کے فیصلے کو حق و سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے عمران،بشریٰ کی فوری رہائی کامطالبہ کردیا۔
کور کمیٹی نے کہا ظالموں ،سازشیوں کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے،عدالتی احکامات کےخلاف جبراً قید میں رکھنے پر ملک گیر مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں، اب عدالت کی ذمہ داری ہے آمریت لپیٹ کر دستور بحال کرائے،کور کمیٹی نے کہا مزید جھوٹے مقدما ت میں گرفتاری کی کوششیں کسی صورت گوارہ نہیں، توشہ خانہ کو چوتھی مرتبہ بالکل غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے۔
جبراً قید میں رکھنے پر ملک گیر مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں،پی ٹی آئی

















