اسلام آباد (بیوروپورٹ)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے نوازشریف،شہبازشریف،آصف زرداری،بلاول اوربانی پی ٹی آئی سب بڑے لیڈر ہیں،ملک سب رہنماوں سے بڑاہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محموداچکزئی نے کہا اب ضد سے کام نہیں چلے گا،تحریک کوجماعت اسلامی اورفضل الرحمن بھی سپورٹ کررہے ہیں،ہرادارہ اپنی حدودمیں کام کرے توپاکستان بحرانوں سے نکل جائے گا،سیاسی جماعتوں پردباوڈالیں گے،قومی حکومت بنے یا نیا الیکشن ہوناچاہیے۔
سربراہ اپوزیشن اتحاد نے کہاسیاسی جماعتوں سے درخواست ہے ملکی مسائل ذاتی انا سے بڑے ہیں، سیاسی جماعتیں ایک چارٹرپردستخط کریں،عوام کوگواہ بنائیں،سب سیاسی جماعتوں کومل بیٹھ کرپاکستان کے مسائل کاعلاج کرنا ہوگا۔
نیا الیکشن یا قومی حکومت بنے،اب ضد سے کام نہیں چلے گا:اچکزئی



















