اسلام آباد: (بیورورپورٹ )سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل ،پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
انکوائری کمیٹی میں رو¿ف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی ،داود خان کاکڑ شامل ہیں،ذرائع کے مطابق کمیٹی انکوائری کرکے رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کرے گی تب تک شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل رہے گی۔
شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل، انکوائری کمیٹی قائم

















