سارا ملک دہشتگردوں کی ڈکٹیشن اور فساد کے حوالے کر دو،عظمیٰ بخاری

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے مبارک ہو! ذاتی پسند، بچپن کی محبت اور کرش جیت گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہاآئین، قانون و ادارے سب کا کیا ہے؟ اپنے لاڈلے کےلئے سب جوتے کی نوک پر ہی اچھے لگتے ہیں، لاڈلے کی جے ہو!،سارا ملک دہشتگردوں کی ڈکٹیشن اور فساد کے حوالے کر دو۔

وزیر اطلاعات نے کہا کیس سنی اتحا کونسل کا تھا لیکن ریلیف تحریک فساد کو دیا، ہیرے جناب ہیرے،ایجنسیوں کی مداخلت کو گھریلو مداخلت نے شکست دے دی ،عدلیہ نے سیاہ تاریخ دہرائی، آئین کو ذاتی کرش اور لاڈلے کی محبت میں لکھ دیا گیا۔