اسلام آباد: (بیورورپورٹ) جمعہ کے روز ایک اور بڑا فیصلہ،سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیکر جمعہ کوبڑے فیصلوں کی روایت برقرار رکھی ۔
12 جولائی 2024 جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کود ینے کا حکم دیا۔
قبل ازیں 31 جولائی 2009 بروز جمعہ کوسپریم کورٹ نے پرویزمشرف کے مارشل لا کوغیر آئینی قرار دیا،28جولائی 2017 بروز جمعہ کو پانامہ کیس میں نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا،15دسمبر 2017 کو جمعہ کے روز جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا،6جولائی 2018 بروز جمعہ کو نواز شریف ،مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا ہوئی۔
جمعہ کے روز ایک اور بڑا فیصلہ،عدلیہ نے روایت برقرار رکھی



















