IMFکا ڈو مور،صوبوں نے زراعت پر ٹیکس کی شرط مان لی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کاڈومور،صوبوں نے زراعت پر ٹیکس کی شرط مان لی،مزید مطالبات کی فہرست بھی پاکستان کو تھماد ی گئی،آئی ایم ایف کے ماہرین نے پاکستانی حکام سے مشکل ترین ورچوئل مذاکرات کیے، ہر صوبائی حکومت سے الگ بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے زراعت پر انکم ٹیکس وصولی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا، چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا ، چاروں صوبائی حکومتیں آج پلان جمع کرائیں گی،ذرائع کے مطابق زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن پر عائد ہو گی، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے ریٹ بھی نارمل انکم ٹیکس کے حساب سے ہوں گے۔

زرعی آمدن پر وفاق اور صوبے ایک پیج پر آجائیں گے،زرعی آمدن پر صوبوں نے آئی ایم ایف کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی ،ذرائع وزارت خزانہ نے کہا خیبر پختونخوا حکومت نے بھی آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات کیے، آئی ایم ایف نے خیبر پختونخوا کے 100 ارب روپے سرپلس بجٹ کو سراہا۔