لاہور (مشرق نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص کارکردگی سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھیجی گئی رپورٹ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے پی سی بی کو بھیجی گئی رپورٹ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹی20 ورلڈکپ کی پرفارمنس سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں بنائی اور نہ ہی کسی کھلاڑی کی شکایت کی ہے۔ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی سے میری ملاقات ضرور ہوئی ہے، جس دوران کسی کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی پر بات کرنے کے بجائے مجموعی طور پر قومی ٹیم کی پرفارمنس پر بات کی۔ قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے چیئرمین پی سی بی کو ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔
اظہر محمود کا پی سی بی کو بھیجی گئی رپورٹ سے لاتعلقی کا اظہار



















