اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے عدت نکاح کیس میں طلاق نامہ پر تاریخ ٹمپرنگ کا جواب مانگ لیا۔
سزا کےخلاف اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی، بشریٰ کی جانب سے خدیجہ صدیقی نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا سابقہ شوہر کسی صورت نہیں بتا سکتا عدت ،خاتون کی ماہواری کے 3سائیکل کب مکمل ہوئے ،جرم تب بنتا ہے جب ثابت ہو عدت میں شادی ہوئی، اپریل 2017 میں زبانی طلاق دی، بشریٰ عدت گزار کر اپنی والدہ کے گھر گئیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا2،3دن کے اندر ٹرائل مکمل کرلیا ، ایسے زبردستی ٹرائل ہوا جیسے کوئی گینگ ریپ کا کیس ہو، عدت کے دورانیہ کا ذکر چھوڑ کر بھی کیس میں سے بری کرایا جا سکتا ہے، دو ہزار دن چپ رہنے پر آپ نظر کرم کریں تو میرے موکل بری ہوسکتے ہیں ،2الزامات میں سے ایک ختم ہوجاتا تو مطلب آدھا کیس ختم ہوجاتا ہے،عون چودھری کو منصوبے کے تحت گواہ بنایا گیا،عدالت نے خاور مانیکا کے وکلا سے طلاق نامہ پر تاریخ کی ٹمپرنگ پر جواب مانگتے ہوئے ہدایت کی آپ نے دلائل میں جواب دینا ہے گواہوں کے بیانات ملزموں کو کیوں نہیں دئیے گئے ۔
علاوہ ازیں خاور مانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں طبی و شرعی رائے لینے کےلئے2 درخواستیں دائر کردیں، دونوں درخواستوں پر سماعت ساتھ ہوگی،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















