عدلیہ سوشل میڈیا قانون سازی منظور ہونے دے:رانا ثنا


اسلام آباد،(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کےلئے قانون سازی منظور ہونے دے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنا نے کہا معزز جج صاحبان سے اپیل کریں گے سوشل میڈیاکو اہمیت نہ دیا کریں، حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کےلئے جس طرح کی قانون سازی چاہتی ہے عدلیہ اسے منظور ہونے دے، اس وقت سوشل میڈیا سے متعلق جو قوانین فیلڈ میں موجود ہیں ان میں اتنا دم نہیں ۔