اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدہ 2 ہفتوں میں متوقع ہے۔
،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کےساتھ 6.5 ارب ڈالر کے قرض معاہدے پر اگلے 2 ہفتوں میں پیشرفت کاامکان ہے، قرض پروگرام کےلئے وزیراعظم آفس کی جانب سے آئی ایم ایف حکام سے رابطہ کیا جائے گا،پاکستان اور آئی ایم ایف کی 8 ارب ڈالر کے بجائے ساڑھے 6 ارب ڈالر پر بات فائنل ہو رہی ہے، آئی ایم ایف مشن کےساتھ معاشی ٹیم 3دنوں سے ورچوئلی بات چیت کر رہی ہے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی جانب سے ایم ڈی آئی ایم ایف سے رابطہ کیا جائے گا، پاکستان آئی ایم ایف شرط پر تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کر چکا اس لئے مشن کی آمد متوقع نہیں ۔
آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدہ 2 ہفتوں میں متوقع

















