اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے ٹریس اینڈ ٹریکنگ قانون کے غلط استعمال پر کارروائی ہو گی،اقدام انسداد دہشتگردی کے اقدامات یقینی بنانے کےلئے کیا گیا ،قانون پہلے سے موجود ہے اگر برا تھا تو 6 حکومتیں گزریں ختم کیوں نہیں کیا گیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا آئین میں شخصی آزادی ختم کرنے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا، 1996کا یہ قانون ہے جس کو لاگو کیا گیا، اس قانون کے اندر خفیہ ایجنسیاں اور ادارے آپریٹ کرتی ہیں، کال ٹریسنگ اور جیو فینسنگ سے کئی کیسز حل کیے گئے، بینظیر بھٹو سمیت کئی واقعات کا سراغ سے ملا، حکومت نے اقدام کاو¿نٹر ٹیرارزم یقینی بنانے کےلئے کیا تاکہ غلط استعمال نہ ہو اور لوگوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور قانون کے غلط استعمال پر کارروائی ہوگی، قانون بننے کے بعد ملک میں 6 حکومتیں گزریں اگر قانون برا تھا تو ختم کر دیتے،فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں اور جرائم کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔
ٹریس اینڈ ٹریکنگ قانون کے غلط استعمال پر کارروائی ہو گی:وزیر قانون

















