پاک فوج کاکامیاب آپریشن،کوہ پیما ثمینہ بیگ ریسکیو

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاک فوج کاکامیاب آپریشن،کے ٹو بیس کیمپ سے کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کر لیا۔

ثمینہ بیگ بین الاقوامی سطح کی کے ٹو ایکسپیڈیشن میں پاکستان ،ٹلی کے کوہ پیماوں کی مشترکہ ٹیم کاحصہ تھیں،5 جولائی کو صحت کی سنگین حالت کے پیش نظر مشن چھوڑنا پڑا،ابتدائی طور پر ثمینہ بیگ کو کے ٹو بیس کیمپ منتقل کرکے گھوڑے پر واپس سکولی لےجایا گیا۔

آرمی ایوی ایشن کی ریسکیو کیلئے تیار فلائٹ موسم کی خرابی کی وجہ ممکن نہ ہوسکی،ثمینہ بیگ کو سکولی سے بذریعہ سڑک منتقل کرنا شروع کیا گیا ، اونچائی کم ہونے سے ثمینہ بیگ کی صحت میں بہتری آئی ،سکردو سے مزید منتقلی کا فیصلہ صحت کا جائزہ لینے پر کیا جائے گا۔