ٹیکسز میں اضافہ ناگزیر ورنہ آئی ایم ایف سے چھٹکار انہیں ملے گا،وزیر خزانہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہاہے ٹیکسز میں اضافہ کرکے محصولات نہ بڑھائے تو آئی ایم ایف سے چھٹکار انہیں ملے گا۔

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں اورنگزیب نے کہارواں ماہ سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کےلئے پرامید ہیں،ٹیکس آمدنی میں اضافہ نہ کیاتوآخری پروگرام نہیں ہوگا،پاکستان کو طویل مدتی ترقی و قرض کی پائیداری کے راستے پر ڈالنے میں کافی چیلنجز درپیش ہیں،2000 کی دہائی کے وسط سے قرضے بڑھے کیونکہ حکام بین الاقوامی بانڈ ہولڈرز چین و خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک کے قرضوں کے بڑے حصے سے پیداواری ،برآمدات پر مبنی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں ناکام رہے، ملک کا انحصار درآمدات پرہونے سے موجودہ و جمع شدہ قرضوں کی ادائیگی کےلئے مزید قرض لینا پڑتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہاقرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک معیشت درآمد پر مبنی رہے گی ڈالر ختم ہوتے رہیں گے اور قرض دینے والوں کے پاس واپس جانا پڑے گا،لوگ کرپشن، ہراساں کیے جانے اور حکام کی جانب سے سپیڈ منی و سہولت فراہم کرنے کےلئے رقم مانگنے کی وجہ سے ٹیکس اتھارٹی سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے تاہم پائیدار نہیں، لوگوں کو پہنچنے والا درد محسوس کرسکتا ہوں،اپنے پروگرام کےلئے 5سال کا وقت نہیں ہیں، 2سے3مہینوں میں کام دکھانا اور ڈیلیور کرنا شروع کرنا ہے۔