نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی میڈیا ایک بار پھر دعویٰ کر رہا ہے کہ ان کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جائے گی تاہم پی سی بی حکام اس بار زیادہ پرامید ہیں اور کہتے ہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان ضرور آئے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے مطابق بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کی آئی سی سی کی صدارت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے دونوں بورڈز کے درمیان کوئی ڈیل ہو سکتی ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کہتا ہے کہ ڈیل نہیں فیصلہ میرٹ پر ہوگا، ہمیں میزبانی ملی ہے اور بھارتی ٹیم لاہور آئےگی۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کا پاکستان کا سفر حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کی تفصیلات پر بات نہیں ہوئی۔بھارتی کرکٹ بورڈکےمطابق فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم اسی صورت میں پاکستان جائے گی جب بھارتی حکومت اسے 17 سال بعد پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت دے گی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پر امید ہیں کہ فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور اس میں بھارتی کرکٹ ٹیم بھی شرکت کرے گی۔بارباڈوس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کے بعد لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر ابھی کچھ نہیں کہوں گا مگر اچھی خبر ہی ہو گی۔انہوںنے کہا تھا کہ پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور،کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرنی ہے جبکہ بھارت سے کرکٹ سیریز کےلئے آسٹریلیا سے بھی اچھا آپشنز ہے۔
ہماری ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائیگی: بھارتی میڈیا



















