سوات:(بیورورپورٹ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے اے پی سی میں آپریشن عزم استحکام پر بات ہوگی،منظوری پر ایپکس اجلاس میں وزیراعلیٰ نے دستخط کیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہااپنے آئینی اختیارات کے اندر رہتے ہوئے کام کروں گا، وفاق کے ساتھ صوبے کا مقدمہ لڑوں گا، 10 سال میں پی ٹی آئی نے صوبے کا برا حال کردیا، مرکز ،صوبے کے مسائل کے حل میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر پی ٹی آئی ٹیم بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہو گی۔
اے پی سی میں آپریشن عزم استحکام پر بات ہوگی:گورنر کے پی



















