پنجاب پولیس نے 300سے زائد نئے تھانوں کی تعمیر کےلئے فنڈز مانگ لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ پنجاب پولیس نے نئے تھانوں کی تعمیر کےلئے فنڈز مانگ لئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی لاہور سمیت صوبہ بھر میں نئی اور جاری شدہ 300سے زائد سکیموں کےلئے فنڈز مانگ لئے گئے ہیں۔ تمام سکیموں کےلئے 6 ارب سے زائد کے فنڈز مانگے گئے ہیں جو کہ اگلے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 98 نئی اور جاری شدہ 200 سے زائد سکیمیں شامل ہیں ،نئی سکیموں میں دفاتر اور گھروں کی سکیمیں بھی شامل ہوں گی ،اگلے مالی سال کی ڈیمانڈ پولیس نے حکومت کو ارسال کر دی ،فنڈز اور نئی سکیموں کی منظوری کا حتمی فیصلہ حکومت کی جانے سے ہو گا، سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہواتھاجس میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں شادمان، شادباغ، ساندہ اور ستو کتلہ پولیس سٹیشنوںکیلئے جگہ کے حصول پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیااور شرکاءکو بتایا گیا لیاقت آباد، ہیئر اور مغل پورہ پولیس سٹیشنزجلدفنکشنل ہو جائیں گے۔ اجلاس میں وحدت کالونی،سمن آباد،جوہر ٹاو¿ن، کوٹ لکھپت، شاہدرہ ٹاو¿ن، نشتر کالونی، سندر، نوانکوٹ، ہربنس پورہ، گجر پورہ، نواب ٹاو¿ن، غالب مارکیٹ اورباٹا پورسمیت 22سمارٹ پولیس سٹیشنوں کے تعمیراتی کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے سالا نہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے تھانوں کی اراضی کے حصول کیلئے متعلقہ اداروں سے معاملات کو تیزرفتاری سے آگے بڑھایا جائے،سی سی پی او نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے ضروری ہدایت کرتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے موثرمانیٹرنگ کی ہدایت کی۔