اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اعظم شہبازشریف نے قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو فوری طور پر ٹیکس نیٹ میں لانے ،بندرگاہوں پر سامان کی درست سکریننگ کےلئے عالمی معیار کے سکینر لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہاٹیکس چوری میں ملوث افراد اور جرم میں شریک افسروں،اہلکاروں کو بھی سز املے گی،قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود فائلر نہ بننے والوں کو فوری ٹیکس نیٹ میں لایاجائے،کسٹمز اپریزرز کا صوابدیدی اختیار ختم کیاجائے۔
ایف بی آر کی اصلاحات پراعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہااربوں کی ٹیکس چوری روکنے کےلئے ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی ترجیح ہے، ٹیکس چوری میں ملوث لوگوں کےساتھ جرم میں شریک افسروں و اہلکاروں کو بھی سزا ملے گی،بندرگاہوں پر جدید و بین الاقوامی معیار کے سکینرز لگائے جائیں ،نظام میں شفافیت ،کرپشن کا خاتمہ ہوگا، ٹیکس چوری کا تخمینہ وروک تھام کیلئے جامع رپورٹ پیش کی جائے،عالمی سطح پر رائج بہترین نظام کو پاکستان میں نافذ کیا جائے گا،ٹیکس پالیسی کی تشکیل کیلئے پیشہ وارانہ طور پر اچھی شہرت کے حامل افسروں،ماہرین کی تعیناتی کی جائے۔
دریں اثناوزیر اعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو 25ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوتے کہاکیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرات و شجاعت کا مظاہرہ کیا جس کی دشمن بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا،وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کیلئے جان کی پرواہ کئے بغیر لڑنے کی ایسی مثال قائم رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















