لاہور: (کورٹ رپورٹر)الیکشن ٹریبونل نے قائد ن لیگ نواز شریف کی عام انتخابات میں کامیابی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔
جج انوار حسین نے عام انتخابات میں این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف حریف امیدوار یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت ٹریبونل نے استفسار کیا درخواست میں نوٹس ہو چکے ؟۔
وکیل درخواست گزار نے جواب دیا نہیں نوٹس نہیں ہوئے، بعد ا ز ا ں الیکشن ٹریبونل نے نواز شریف کی کامیابی کےخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے کارروائی ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
نواز شریف کی عام انتخابات میں کامیابی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

















