فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس: اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کےلئے مقرر کر دی گئیں،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا جو کیس کی سماعت 8 جولائی کو کرے گا،بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں،پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے مزید برآں اسلام آباد کے حلقوں کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ ٹریبونل نے اسلام آباد کے حلقوں کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں، حلقہ این اے 47 اور 48 میں مبینہ دھاندلی کےخلاف پٹیشنز پر سماعت 8 جولائی کو ہوگی،الیکشن ٹریبونل نے طارق فضل چودھری اور راجہ خرم نواز کو 8 جولائی کو طلب کر لیا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن حکام کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کیا ہے۔