پی ٹی آئی کی موجود ہ قیادت کے ہوتے عمران کی رہائی ممکن نہیں،فواد چودھری

لاہور: (خبر نگار)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے پی ٹی آئی کی موجود ہ قیادت کے ہوتے عمران کی رہائی ممکن نہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں فواد چودھری نے کہا حامد خان اور روف حسن پر تنقید سے کچھ دوست روک رہے ہیں،موجوہ پی ٹی آئی قیادت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ،ذاتی تعلقات نبھانے کےلئے سارا الیکشن ن لیگ ،پیپلز پارٹی کی گود میں ڈال دیا، موجودہ پی ٹی آئی قیادت جھوٹی و احمقانہ باتیں کر رہی ہے، کیا عدالتوں کے ذریعے کبھی سیاسی لوگ رہا ہوئے ہیں؟۔

سابق وفاقی وزیر نے کہامجھ پر 47 مقدمات ہیں، ٹوئٹ کرنے پر بھی مقدمہ درج ہو جاتا ہے، کچھ رہنما پشاور سے آ کر لاہور جلسے کر جاتے ہیں کوئی کچھ نہیں کہتا۔