لاہور،سرگودھا :(خبر نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی نے سائفر کا الزام پھر امریکہ پر عائد کرتے ہوئے کہاہے پوری دنیا انتخابات پر معترض ہے،مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے۔
لاہور میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت کیس کا فیصلہ چیلنج کر رہے ہیں، مصروفیات کے باعث جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دیا، محسن نقوی نے 450 ارب کی گندم درآمد کرائی، اب برآمد کرنے کا عندیہ دیا جارہا ہے اور دوبارہ سے پیسہ بنایا جائے گا،کاشتکاروں نے اپنی فصل کوڑیوں کے داموں بیچی۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا حالیہ بجٹ کسی اقتصادی قاتل نے بنایا ہے،وزیراعظم نے تسلیم کیا آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، موجودہ بجٹ سے بڑے مگرمچھوں کو مزید فائدہ ہوگا، محسن نقوی کے ذریعے گندم ایکسپورٹ کرکے مقامی زمیندار کی کمر توڑی گئی،ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا امریکہ نے سائفر کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کی۔
پوری دنیا انتخابات پر معترض،مینڈیٹ واپس کیاجائے:عمر ایوب

















