اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجٹ کی منظوری ناکافی،پاکستان بجلی،گیس مزید مہنگی کرے،آئی ایم ایف نے پھر ڈومور کردیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وفاقی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ،رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہاسخت ومشکل فیصلے معیشت کیلئے ضروری ہیں،وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف 10 جولائی سے قبل بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافہ چاہتا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا یکم جولائی سے پیشگی اقدامات کے تحت نرخوں میں اضافہ،بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے، نئے مالی سال میں گیس ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول ،قرض پروگرام کیلئے پیشگی شرائط پر عملدرآمد کیا جائے،آئی ایم ایف وفد کا جولائی کے دوسرے ہفتے پاکستان کادورہ متوقع ہے۔
بجٹ کی منظوری ناکافی،پاکستان بجلی،گیس مزید مہنگی کرے:آئی ایم ایف

















