لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے بس بہت ہوگیا،اپوزیشن جیسا کرے گی ویسا ہی وصول کرے گی،پی ٹی آئی کیوں پنجاب کی ترقی سے جلتی ہے، پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خطاب کے دوران جو کچھ ہواافسوسناک ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہامریم نواز نے بجٹ تقریر میں 100دنوں کا روڈ میپ دیا تو گنوانے میں 2 گھنٹے لگے،ایک طرف کارکردگی اور خدمت کا ٹریک ریکارڈ ہے دوسری جانب غنڈہ گردی ،بدتمیزی دیکھی گئی ،9مئی کو دہشتگردی کرنے والے بدتمیزی کرتے ہیں ،اپوزیشن میں رہے لیکن بزدار کے سامنے بھی کوئی ایسی ویسی بات نہ کی گئی۔
وزیر اطلاعات نے کہابس بہت ہوگیا، حکومت ہیں ،فائر فائٹنگ کرنی ہے، 4ماہ سے سر نیچے کرکے گالیاں سن رہے ہیں ان کو اپنی ماں اور بہنوں کا تو لحاظ ہے نہیں، مریم نواز کی پہلی تقریر میں بھی گندی زبان استعمال کی گئی،ائیر ایمبولینس ،فیلڈ ہسپتال کے پی میں بھی لائیں، پی ٹی آئی کو عثمان بزدار جیسا ٹوٹ بٹوٹ پسند ہے، عثمان بزدار کی کارکردگی کچھ نہیں تھی اس لیے خالی کاغذ دیا گیا، ،مریم کے پاپا کی بات کرتے ہیںاب ٹیرین کے پاپا پر بات ہوگی۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















