بجلی 3.41روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نیپرا نے بجلی 3.41روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت درخواست پر سماعت ہوئی، مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جولائی کے بلز میں ہوگا ،من وعن اضافے کی صورت میں عوام پر سیلز ٹیکس سمیت41ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا،اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔