پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام چیلنج

لاہور: ( ) سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

پرویز الہٰی نے کہا وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا، عمرہ کی ادائیگی کے لئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی لاہور ہائیکورٹ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔