اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کےساتھ اقتصادی و سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون و تجارتی شراکت داری کو مضبوط کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وسط ایشیائی ممالک بالخصوص آذربائیجان کےساتھ اقتصادی و سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کے حجم، استعداد اور تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بریفنگ دی گئی، پاکستان ،آذربائجان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے، توانائی شعبے میں تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو اقتصادی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاجغرافیائی لحاظ سے پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے سمندر تک اقتصادی راہداری کا قدرتی راستہ فراہم کرتا ہے، آذربائیجان اور پاکستان کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کی استعداد اور موجودہ تجارت کو بڑھانے کیلئے جامع لائحہ عمل بنا کر پیش کیا جائے، پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں،حکومت کی کاروبار و سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















