پی ٹی آئی کو بلے کانشان واپس کرنے کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ میںپی ٹی آئی کو بلے کانشان واپس کرنے کےلئے درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست شہری سلیم نے 184(3) کے تحت دائردرخواست میں چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاپی ٹی آئی نے عام انتخابات میں انتخابی نشان کے بغیر حصہ لیا، اب انتخابی نشان واپس کیا جائے۔

شہری نے کہاپی ٹی آئی کو متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت مخصوص نشستیں فراہم کی جائیں، پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں دیگر تمام جماعتوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے،عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے۔