پی ٹی آئی قبائلی جرگے میں آپریشن کی مخالفت ،عمران کو رہا کرد قرارداد منظور

پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے قبائلی جرگے میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت اور عمران خان کو رہا کرو قرارداد منظور کرلی،جرگے میںخیبرپختونخوا کے قبائل سے تعلق رکھنے والے مشروں،معززین نے شرکت کی۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہامطالبہ کیا گیاافغانستان کےساتھ تجارت میں حائل رکاوٹیں اور پاک افغان سرحد پر جاری جرگوں سے بامقصد مذاکرات کیے جائیں،منظور کی گئی قرارداد کو ایوان ،صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،آپریشن عزم استحکام پرقومی و صوبائی اسمبلی میں بحث کرکے تمام سٹاک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے،عمران خان کی اجازت کے بغیر آپریشن نہیں مانیں گے،معدنیات ،وسائل پر قبضے کےلئے اگر منصوبہ بندی ہورہی ہے تو نہیں مانیں گے۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا مجبور نہ کیا جائے بین الاقوامی عدالت سے رجوع کریں‘تمام معاملات کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں، پارلیمنٹ میں آواز کو سنسر کیا جاتا ہے، آپ کی توپوں اور کارتوس کا رخ اگر ہماری طرف ہے پھر بھی سچ بولیں گے،باہر نکل آئے تو آپ اپنے گھر کا راستہ بھول جائیں گے۔

اسد قیصر نے کہا کسی آپریشن کے حمایتی ہیں نہ کرنے دیں گے،پارلیمنٹ سے پہلے قبائلی مشیران سے مشورہ کیا جائے تب ہی کوئی آپریشن کامیاب ہوگا،ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے،سب کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔