پی ٹی آئی کا6جولائی کو ترنول میں جلسہ،عدلیہ ،ایگزیکٹو آزاد ہونی چاہیے ،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ،لاہور:(بیورورپورٹ،خبر نگار)پی ٹی آئی کا6جولائی کو ترنول میں جلسہ،اسلام آباد انتظامیہ کےساتھ اتفاق ہوگیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشروط این او سی جاری ہونے کا امکان ہے،پی ٹی آئی نے جلسے کےلئے ڈی چوک،پریڈ گراونڈ سمیت 4مقامات تجویز کئے تھے۔

ادھر وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاانصاف و آئین کی بالادستی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا اہم کردار ہے، عدلیہ ،ایگزیکٹو آزاد ہونی چاہیے ،لوگوں کو انصاف دینے والے خود انصاف کے طلب گار ہیں،کسی سے جھگڑا نہیں صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔