شیریں مزاری کی گرفتاری غیر قانونی ، زرتاج گل کا نام ECLسے نکالنے کا حکم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شیریں مزاری کی گرفتاری غیر قانونی ، زرتاج گل کا نام ECLسے نکالنے کا حکم دےدیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کےساتھ کمیشن رپورٹ بھی کالعدم قرار دےدی،عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ داخلہ پنجاب کو تحقیقات کا حکم دےدیا۔

ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا رپورٹ میں زرتاج گل کا نام 2ایف آئی آر میں درج ہے ، دہشتگردوں کا نام تو آپ ڈالتے نہیں اراکین اسمبلی آرہے ہیں عدالت میں، آئی جی کو بلاونگا اور پوچھوں گا ،سیاسی رہنما ریلی نکالتا ہے تو آپ نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں ، میرے پاس تو کسی گینگ یا دہشتگردوں کا کیس نہیں آیا، کوئی ہے پوچھنے والا جو نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہیں وہ بھی ڈرتے ہیں،عدالت نے استفسار کیا ان پر کون کون سے کیسز ہیں،وکیل اسامہ طارق ایڈووکیٹ نے کہا مقدمہ نمبر567 اور 340 میں جواب جمع کرادیئے،ارجنٹ میں متفرق درخواست لگی۔

عدالت نے دریافت کیا کیا 2ہی مقدمات ہیں،دونوں میں ضمانت پر ہیں ؟،وکیل نے کہا جی دونوں مقدمات میں ضمانت پر ہیں،عدالت نے کہا چھوٹے الزامات ،تمام قابل ضمانت ہیں اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں ابھی نام نکال رہے ہیں،آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں،ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔