کوئی بےوقوف ہی عمران خان کو رہا کیے جانے کی با ت سوچے گا،شیخ رشید

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاہے کوئی بےوقوف ہی عمران خان کو رہا کیے جانے کی با ت سوچے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاموجودہ حالات میں عمران خان کو رہا نہیں کیا جائےگا،قبر ایک اور مردے 3ہیں ،سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے،شہباز شریف نے کہا بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا، قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہرطرف بھوک ہی بھوک،غریب کی لڑائی ہے، حلق سے فلک تک غربت ہے، کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے،30 اگست سے پہلے حساب ہوگا۔