کنگز ٹاو¿ن،کابل :(مشرق نیوز)تاریخ رقم،افغانستان پہلی بار ٹی 20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا،ایک ساتھ کینگروز،بنگال ٹائیگرز کوواپسی کاٹکٹ تھمادیا۔
کنگز ٹاو¿ن میں کھیلے گئے اہم میچ میںافغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116رنز بنائے،بارش کی بار بار انٹری کے باعث دوسری اننگز کا کھیل 19 اوورز تک محدود کیا گیا،سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بنگال ٹائیگرز کوہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم 17.5 اوورز میں 105رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ 8 رنز سے اپنے نام کرکے پہلی بار فائنل فور میں جگہ بنالی،افغانیوں کی فتح کےساتھ ہی آسٹریلیااور بنگلہ دیش کاورلڈکپ میں سفر تمام ہوگیا،سیمی فائنل میں افغانستان کا مقابلہ جمعرات کو جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
دوسری جانب ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر افغانستان کے مختلف شہروں میں عوام گھروں سے نکل آئے ،ریلیاں نکال کر جشن منایا،آتش بازی کےساتھ ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کیا گیا،ادھر وزیر خارجہ مولوی امیر متقی نے ٹیم کے کپتان راشد خان کو فون کرکے جیت کی مبارکباد دی اورآئندہ مزید کامیابی کیلئے دعائیں دی، تعاون کا یقین دلایا،کپتان راشد خان نے شکریہ ادا کرتے ہو ئے آئندہ کیلئے بھی پرعزم رہنے کا اظہار کیا۔
تاریخ رقم ،افغانستان کی پہلی بار ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی،کینگروز،بنگال ٹائیگرز باہر



















