لاہور:( سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی نے کہاہے آپریشن عزم استحکام کو متنازع بنانے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،پارلیمنٹ سپریم ہے، اپوزیشن تقدس یقینی بنائے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا قومی ایشوز پر اپوزیشن کا رویہ جمہوری روئیوں سے میل نہیں کھاتا،ملک سے انتہا پسندی و دہشتگردی کے خاتمے کےلئے آپریشن عزم استحکام ضروری ہے،راجہ پرویز اشرف نے کہا پارلیمنٹ ذاتیات و بہتان تراشی نہیں،مثبت بحث کا فورم ہے،پیپلز پارٹی ہر قومی ایشو پر پارلیمانی کردار ادا کرتی ہے۔
آپریشن عزم استحکام کو متنازع بنانے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،پیپلز پارٹی

















