شیر افضل مروت نے بھی اسمبلی ر کنیت سے استعفے کی دھمکی دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی میں اختلافات،شیر افضل مروت نے بھی اسمبلی ر کنیت سے استعفے کی دھمکی دےدی۔

اپنی ٹوئٹ میںشیر افضل مروت نے کہاباجوائی مافیا پارٹی کو موروثیت والی تباہی کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے، کارکن احتجاج کا اعلان سننے کےلئے بے تاب ہیں ،خان کی رہائی کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہو رہی، کارکنوں کو بدمعاشوں کے گھناونے چہروں کا علم ہونا چاہیے اب شو کاز نوٹس خود مانگیں گے۔

پارٹی رہنما نے کہاجعلی تسلط کو ختم نہ کیا گیا تو خان کی زندگی خطرے میں ہوگی صرف اور صرف باجوائی ٹیم کی وجہ سے،بہت ہوگیا،خوفناک حقائق کے انکشافات کے ساتھ خاموشی توڑوں گا،باجوائی مافیا نے رویہ نہ بدلاتومیرے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔