پنجاب اسمبلی ،حکومتی اراکین نے عمران کو منشیات فروش قرار دےدیا

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین نے عمران خان کو منشیات فروش قرار دےدیا،ایوان میں خواجہ سرا کی گونج بھی سنادی۔

اجلاس شروع ہوا توحج کے دوران وفات پانے والوں کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی،حکومتی رکن بلال یامین کی جانب سے قیدی نمبر 804 کو منشیات فروش کہنے پرشور شرابا شروع ہوگیا ،صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے غصے میں جواب دیا بانی پی ٹی آئی کو9 مئی کے کرتوتوں کی سزا ملی،معافی مانگنے تک باہر نہیں آئیں گے اب بھی وقت ہے معافی مانگ لیں۔

اپوزیشن رکن رانا اورنگزیب نے کہا پی ٹی آئی رہنما پولیس چھاپوں سے بچنے کیلئے اپنے ساتھ خواجہ سرا رکھیں، رانا اورنگزیب کے جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے،ادھر پینل آف چیئرمین سمیع خان نے پی ٹی آئی رکن شیر شاہد جاوید کو مریم نواز کی ذات پر تنقید سے روکدیا ،اجلاس 24 جون صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔