غزہ فلسطینیوں کا نہیں، عقیدے، نظریئے اور ایمان کا مسئلہ ہے:حافظ سعد رضوی

لاہور (اپنے نمائندے سے) سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ عقیدے، نظریئے اور ایمان کا مسئلہ ہے۔ فلسطینیوں کی کامیابی پوری امت کی کامیابی ہے، یہ لڑائی، جہاد مسجد اقصیٰ، قرآن کی حفاظت کیلئے ہے۔ فلسطینیوں کی شکست یہودیوں اور صیہونیوں کی کامیابی ہوگی۔اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی کی جانب سے جس ظلم و ستم اور وحشیانہ کاروائیوں کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اس پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا میں امریکی بیانیہ کس حد تک مضبوط ہے۔اہل فلسطین کیلئے مغربی اسٹیبلشمنٹ کا تعصب پسندانہ رویہ سراسر ناانصافی اور ظلم پر مبنی ہے۔فلسطینی عوام پوری امت کی لڑائی لڑ رہے ہیں،فلسطینی ارض مقدس کے دفاع کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں، حافظ سعد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ا ہل فلسطین عملی مدد کیلئے امت مسلمہ اور خصوصی طور پر پاکستانی حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں ،مسئلہ فلسطین پرحکمران ،سیاسی قیادت محض بیانات دینے سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے ،سیاسی قیادتوںکو دعوت دیتا ہوں کہ وہ فلسطین کو بچانے کی جد جہد میں شریک ہوجائیں۔ جلد حکمرانوں کے مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑنے اورمظلوم فلسطینیوں کی حقیقی معنوں میں توانا آواز بنے کیلئے اہل پاکستان کو کال دیں گے۔